گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ نے شہر کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ آج دفتر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی میں انجینئر خرم دستگیر خان، عمران خالد بٹ اور معظم رﺅف مغل نے بزرگ عالم دین مولانا محمد صادق عتیق، امیر مرکزیہ علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی ، ناظم اعلی مولانا محمد ابرار ظہیر اور دیگر علما کے نمائندہ اجتماع میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور مسلم لیگ کا ساتھ بے لوث ہے، علامہ پروفیسر ساجد میر اس ملک کا اثاثہ ہیں، میاں نواز شریف اور ساجد میر کی محبت بے مثال ہے۔انجینئر خرم دستگیر خان نے اہلحدیث قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اتحاد کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، مولانا محمد صادق عتیق نے خطاب کرتے کہا علمائے اہلحدیث نے مسلم لیگ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔