چیف جسٹس اگر پٹیشن سن لیں تو بہت سارےلوگ انہیں دعائیں دیں گے،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ججز کو کوئی پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے، جج دلاور نے غیر قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو سزا دی۔ 15اگست کو بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جلدی سے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دلاور نے جو سزا دی تھی اسے ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے معطل کر دیا۔ یہ بھی ایک مذاق تھا کہ ججمنٹ کو معطل نہیں کیا گیا تھا۔ ہم وہ پٹیشن لے کر سپریم کورٹ گئے کہ کیا پتہ وہاں سے ہمیں انصاف مل جائے، جج دلاور کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس موجود ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی۔ پاکستان میں تمام اداروں کے اندر کیمرے موجود ہیں، فوٹیج کا کہا گیا کہ ساری چوری ہو گئی ہے جس کے پاس ہے منگوائیں۔ قاضی فائز عیسی نے بہت اچھا کیا کہ ساری سماعت ٹی وی پر چل رہی ہے۔ پورا پاکستان مدد کرے گا جس کو یہ فوٹیجز چلانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی ہے کہ 8 ماہ سے بے گناہ لوگ جو جیلوں میں ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ بڑا ظلم ہو رہا ہے جو جیلوں میں ہیں ان کے گھروں میں روزی ختم ہو رہی ہے۔ ان کے بچوں کو سکولوں سے نکال دیا گیا، ان کو رہا کر دینا چاہئے۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے نام کے ساتھ قاضی جڑا ہوا ہے وہ اپنے نام کا خیال کریں۔ چیف جسٹس اگر یہ پٹیشن سن لیں تو بہت سارے لوگ ان کو دعائیں دیں گے۔ جن لوگوں کے پاس فوٹیجز ہیں ان لوگوں نے ہی یہ سارا کچھ کروایا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے جج کو کہا میں یہاں قید میں ہوں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا میرے 8 بےگناہ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملازمین کا یہ قصور ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی کے ملازم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب لوگ باہر نکلیں چاہیں ان کے ہاتھ باندھیں جائیں یا پھر پاؤں۔

ای پیپر دی نیشن