ملٹی وٹامن لینے سے یادداشت بہتر ہوسکتی ہے: تحقیق

Jan 26, 2024 | 17:54

ویب ڈیسک

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامن لینے سے یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی یادداشت کمزور ہونا ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو روز مرہ کے معمولاتِ زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ملٹی وٹامن لینے سے انسان کی عمر کو 2 سال تک کی کمی لائی جاسکتی ہے اور یادداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق 60 سال سے زائد عمر کے 573 افراد پر کی گئی جس میں یہ نتائج سامنے آئے کہ 60 سال سے زائد عمر کے جو افراد روزانہ ملٹی وٹامن لیتے ہیں ان کی یادداشت اپنے سے تقریباً 5 سال چھوٹے انسان کے برابر ہے اور عمر اپنے سے 2 سال چھوٹے انسان کے برابر ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ملٹی وٹامن لینے کے اہم فوائد صرف انسان کی یادداشت میں بہتری ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں پر کی گئی اس لیے یہ اس سے کم عمر کے افراد کے لیے بھی ملٹی وٹامن اتنے ہی مفید ہوں گے یہ بات دعوے کے ساتھ نہیں کی جاسکتی لیکن ملٹی وٹامن لینا صحت کے لیے عموماََ نقصان دہ نہیں ہوتا اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ لے کر کسی بھی عمر کے لوگ ملٹی وٹامن استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ تحقیق جن افراد پر کی گئی ان میں 98 ویں فیصد سفید فام افراد شامل تھے تو ممکن ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سیاہ فام افراد کے لیے مستند نہ ہوں

مزیدخبریں