رات کے وقت لگنے والی آگ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی اورفائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے کی کوششیں کررہا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایک سلنڈرکا دھماکہ بھی ہوا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آگ سلنڈرکی وجہ سے لگی تھی ۔ آگ نے قریبی کپڑے کی مارکیٹ میں درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق اس مارکیٹ میں افغانستان سے گاڑیاں بھی لائی جاتی ہیں جنہیں ڈیزل لگا کر صاف کیا جاتا ہے، آتشزدگی سے وہاں موجود متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔