حکومت بجلی کا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام، ہفتہ وار دو چھٹیوں اور مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا سلسلہ تیس ستمبرتک بڑھانے کا فیصلہ

انگریزی روزنامہ دی نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق چار ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے صرف سترہ سو میگا واٹ کا اضافہ کیا جا سکا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت گزشتہ اڑھائی سال میں صرف سترہ سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں لاسکی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کے وژن دو ہزار بیس کے تحت ہر سال دو ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنی چاہیے۔ تیل سے حاصل ہونے کی وجہ سے یہ بجلی نہایت مہنگی بھی ہے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی سفارشات کے بعد ہفتے میں دو دن کی چھٹیوں کے سلسلے کو تیس ستمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ پنجاب حکومت ہفتے میں دو چھٹیوں اور رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے حق میں نہیں اور وہ کل وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرے گی۔ جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن