نیٹو افواج کی طرف سے ان دونوں لاپتہ فوجیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تلاش کے کام کے علاوہ ان فوجیوں کی تصاویر والے اشتہار بھی تقسیم کئے گئے ہیں جن پر ان فوجیوں کی محفوظ واپسی پر ہزاروں ڈالر انعام کا اعلان درج ہے۔ لاپتہ فوجیوں میں سے ایک کی لاش ملنے کے حوالے سے بھی متضاد اطلاعات ہیں۔ نیٹو حکام کے مطابق دونوں امریکی فوجی جمعے کی شام مشرقی صوبے لوگر کے ایک فوجی اڈے سے باہر گئے تھے۔