چین میں سیلاب کے باعث جنوبی کے  ساتھ وسطی علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

Jul 26, 2010 | 15:00

سفیر یاؤ جنگ
دریائے ینگتز میں طغیانی نے وسطی صوبے ہوبئی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کی سطح گزشتہ تیس سال کے دوران بلند ترین ہے ۔ ادھر طوفانی بارشوں کے باعث فوجیان ، جیانگ اور ہنان سمیت نو جنوبی صوبوں کا ایک بڑا حصہ زیر آب آچکا ہے جبکہ مجموعی طور پر چھبیس صوبے خراب موسم کے باعث متاثر ہوئے ہیں ۔  ان علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند اور نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔  چھہتر لاکھ ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔  سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سات سو پجھتر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین سو ساٹھ سے زائد افراد لاپتہ ہیں ۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بڑے ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ اب تک ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ تئیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔  
مزیدخبریں