شہر کے بعض علاقوں میں حالات بدستورکشیدہ ہیں ، کراچی میں اتوار کی صبح سے شام تک ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا تاہم رات گئے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ اورنگی سیکٹرسولہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک مذہبی جماعت کے دوکارکنوں کو زخمی کردیا جس کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا ۔ ادھر نامعلوم افراد نے گلشن اقبال بلاک چار میں مسافروں کو اتار کر منی بس کو آگ لگادی ، شرپسندوں کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے کو بند کرادیا گیا۔ اس دوران فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان نور حسن ہلاک ہوگیا۔
زمان ٹاؤن اورلیاری کلاکوٹ کے علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات ہوئے جہاں دوافراد ہلاک ہوگئے۔ ملیر کھوکھرا پار، میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے۔
۔ ادھر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اوررینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کورنگی اور گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال پر ڈی جی رینجرز سے تبادلہ خیال کیا اوران واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔