نيپرا نے ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں بجلی کے نرخوں ميں چونسٹھ پيسے فی يونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

بجلی کے نرخوں ميں اضافے سے متعلق سنٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی کی درخواست پرسماعت چئيرمين نيپرا خالد سعيد کی سربراہی میں ہوئی ۔ سماعت کےدوران سی پی پی اے حکام نے بتاياکہ پاور سيکٹر کو جون کے دوران سات فيصد گيس کم سپلائی کی گئی جس کے باعث فرنس آئل کے ذريعے اضافی بجلی پيدا کرنا پڑی ۔ چئيرمن نيپرا نے پاور سيکٹر کو گزشتہ سال کے مقابلے ميں سات فيصد گيس کم سپلائی کرنے پر تشويش کا اظہار کيا ۔ نيپرا نے آئی پی پيز کو ادائيگيوں ميں تاخير کے باعث چونتیس پيسے فی يونٹ اضافی قیمت صارفين کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ نيپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں ميں اضافہ کی منظوری جون کے مہينے کےلئے دی گئی ہے ۔ بجلی کے نرخوں ميں اضافہ لائف لائن صارفين کے علاوہ تمام صارفين کیلئے ہوگا جبکہ  اضافے کے نوٹيفکيشن آج شام جاری کيا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن