مقبوضہ کشمیر میں آج  بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کی شہادت اور حریت رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال  ہے۔

Jul 26, 2010 | 15:33

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیر چھوڑ دو تحریک زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ وادی میں تمام دکانیں ، کاروباری مراکز، تعلیمی اورسرکاری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں دوران حراست کشمیری نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی بربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے بھارتی فوج نے میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں کو نظر بند کررکھا ہے ۔ 
مزیدخبریں