عراق میں العربیہ ٹی وی چینل کے دفتر پرخود کش حملے میں چار افراد ہلاک اورسولہ زخمی ہو گئے۔

خود کش بمبار نے بغداد کے مغربی ضلع ہریتھیا میں واقع دفتر کے استقبالیہ کو نشانہ بنایا ۔ سکیورٹی حکام نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ العربیہ ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چار افراد مارے گئے تاہم ان میں کوئی  صحافی شامل نہیں ۔ واقعہ میں سولہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ عراق میں مارچ کے عام انتخابات کے بعد ابھی تک نئی حکومت نہیں بن سکی جس کے باعث ملک میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور پرتشدد واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیاستدان حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی۔

ای پیپر دی نیشن