کراچی میں زیرعلاج متاثرہ نرس کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ متاثرہ نرس میگلین اشرف کو انصاف کی فراہمی میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جو نرس کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے اور ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر نے ہسپتال میں متاثرہ نرس میگلین اشرف اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے میگلین اشرف کو تین لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔