سپین کے البرٹو کونٹا ڈور نے تیسری مرتبہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی، ریس کا آخری مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش کے نام رہا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے بیسویں اور آخری مرحلے میں ریس کے شرکا  ایک سو دو کلومیٹرز کا فاصلہ طے کر کے اپنی منزل پیرس پہنچے۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے یہ فاصلہ دو گھنٹے، بیالیس منٹ اور اکیس سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی۔ اٹلی کے ایلسانڈرو پیٹاکی سیم ٹائم کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے جیولین ڈین تیسرے نمبر پر رہے۔
سپین کے البرٹو کونٹا ڈور مجموعی طور پر سب سے کم وقت کے ساتھ ریس میں سرفہرست رہے۔ لکمسبرگ کے اینڈی شلیک نے ریس میں دوسری اور روس کے ڈینس مینخوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تین جولائی سے شروع ہونے والی ریس کے شرکا نے بیس مراحل میں مجموعی
طور پرتین ہزارچھ سو بیالیس کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔

ای پیپر دی نیشن