سپین کے یاماہا رائیڈر جارج لورینزو نے موٹو جی پی موٹرسائیکل چیمپئن شپ کی ریس یو ایس گراں پری جیت لی۔

Jul 26, 2010 | 22:38

سفیر یاؤ جنگ
کیلیفورنیا میں ہونے والی ریس میں سپین کے جارج لورینزو تینتالیس منٹ اور چون اعشاریہ آٹھ سات تین سیکنڈز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ یہ انکی سیزن
میں چھٹی کامیابی ہے۔
آسٹریلیا کے کیسی سٹونر تین اعشاریہ پانچ ایک سات سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دفاعی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روزی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس مرحلے کے اختتام پر جارج لورینزو دو سو دس پوائنٹس کےساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ سپین ہی کے ڈینی پیڈروسا ایک سو اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور اٹلی کے اینڈری ڈوی زیوسو ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ 
مزیدخبریں