مارشل آرٹ فلموں کے شہنشاہ جیکی چن آج کل سمتھ فیملی کے ساتھ فلم کراٹے کڈ کی تشہیر کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں ۔ کراٹے کڈ کا پریمیئر شو پیرس کے ایک سنیما میں کیا گیا، جہاں سینکڑوں فرانسیسی مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کا پُر تپاک استقبال کیا۔ اس فلم کے ننھے ہیرو جیڈن سمتھ کے لیے فلم میں مشکل ترین کام فائٹنگ سین فلم بند کرانا تھا۔کراٹے کڈ امریکہ میں باکس آفس پر پہلے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔