ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکھرمیں صوفی بزرگ حضرت صدرالدین بادشاہ کے سات سو پندرہویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو صوفی ازم کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ صوفیا کا پیغام کسی ایک شخص یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے کبھی کیس انسان کی جان لینے کا درس نہیں دیا بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے صوفی بزرگ حضرت جیئے شاہ کے مزار کی مرمت کا کام جلد شروع کردیا جائے گا جبکہ حضرت صدرالدین بادشاہ کے مزار پرزائرین کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے پی سی ون تیارکیا جارہا ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے صوفی بزرگ کےمزار پر چادر چڑھا کرعرس کا افتتاح کیا۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جبکہ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔