میاں نواز شریف نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیلانی کی مدت ملازمت میں توسیع پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جموریت پر عملدرامد ہونا چاہئیے۔

Jul 26, 2010 | 23:28

سفیر یاؤ جنگ
جنرل ہسپتال لاہورمیں مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے جنرل پرویز مشرف کو ہٹانے کی جدوجہد نہیں کی تھی، میثاق جمریت پر ہر صورت عملدرامد ہونا چاہئیے، اسی مقصد سے وہ حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ دو ہزار دس میں کون تنہا رہ گیا اور دو ہزار تیرہ تک کون لوگ اکٹھے چلیں گے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر انکا موقف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، انہوں نے خود قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیرمین عابد شیر علی کو  ہدایت کی تھی کہ اس معاملے میں شامل تمام گندے انڈوں  کی نشاندہی ہونی چاہئیے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سوال پرانہوں نے کہا کہ اور بھی غم ہیں زمانےمیں محبت کے سوا۔  
مزیدخبریں