گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مذاکرات کے بعد کے ای ایس سی انتظامیہ اورملازمین کے درمیان کئی معاملات طے پاگئے۔

Jul 26, 2011 | 02:30

سفیر یاؤ جنگ
گورنرہاؤس کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کے ای ایس سی ملازمین اورانتظامیہ سے طویل مذاکرات کئے، جن میں وزیرداخلہ سندھ منظور وسان،پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر بھی شریک ہوئے ۔ مذاکرات کے بعد کمشنر کراچی محمد حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کےای ایس سی کےملازمین کےکچھ مطالبات مان لئے گئے ہیں جن میں جبری برطرف ملازمین کی تنخواہوں کی رمضان سے قبل ادائیگی اورسرپلس ملازمین کو ایڈجسٹ کرنا بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر دونوں جانب سے دستخط کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ معاہدے کی رو سے ملازمین احتجاج ختم کردیں گے۔ گورنرہاؤس کراچی میں گزشتہ شب ہونے والےاجلاس کے بعد آج صبح بھی ملازمین نے کراچی پریس کلب کے باہر اظہار تشکر منایا۔ ملازمین کا کہنا تھاکہ ان کی جدوجہد کے باعث آج کے ای ایس سی نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے۔ اس موقعے پر کے ای ایس سی ملازمین نے یونین کےحق میں نعرے لگائے اور مزدور اتحاد کےلیے دعائیں کیں بعد میں کے ای ایس سی لیبر یونین کی جانب سے مظاہرے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔
مزیدخبریں