پنجاب میں لاہورریجن سمیت متعدد شہروں میں سی این جی کی ڈھائی روزہ بندش جاری، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ۔

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی فلنگ سٹیشنزکو گیس کی سپلائی آج دوسرے روز بھی بند ہے، ڈھائی روزہ بندش کے نتیجے میں مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بین الاضلاعی روٹس پر ٹرانسپورٹ معمول سے قدرے کم ہے جبکہ ٹرانسپورٹرشہریوں سے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث دفاتر جانے والے افراد اورطلباء مشکلات سے دوچار ہیں۔ ڈھائی روزکی بندش کے بعد کل سہہ پہر تین بجے سی این جی فلنگ سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ دوسری جانب سی این جی سٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ فلنگ سٹیشنز پر یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ایسے حکومتی اقدامات ان کے معاشی حالات کی کمزوری کا باعث بن گئے ہیں

ای پیپر دی نیشن