لاہور، واہگہ بارڈرپر پاک بھارتي سيکورٹی فورسز سہ ماہی اجلاس، غير قانونی بارڈر کراسنگ اور سمگلنگ کی روک تھام سميت مختلف ايشوز زیر غور۔

سہ ماہی اجلاس ميں بھارتی بارڈر سيکیورٹی فورسز کے نورکنی وفد کی قيادت ڈی آئی جی واسوان ديو جبکہ پاکستان کی نمائندگی ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل پنجاب رينجرزبريگيڈيئر ولی کررہے ہیں۔ ملاقات ميں ورک لائن پر فائرنگ ،منشيات کی سمگلنگ ،غير قانون طور پربارڈر کراسنگ اور دیگر اہم ایشوز پربات ہوگی۔ پاکستانی رينجرز حکام سے واہگہ بارڈر پر ملاقات سے قبل بی ايس ايف کے ڈی آئی جی واسوان ديو نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر انسانی حقوق کی جو بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے کوشش ہے کہ اسے روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا تھا کہ بارڈر پر فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے مزيد کام کريں گے۔ راوی پر چھوٹا بند بنايا گيا ہے اميد ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئيں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پريڈ کے دوران دونوں فورسز کے درميان تناؤ وقت کے ساتھ کم کرديں گے۔ اس موقع پر ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل پنجاب رينجرزبريگيڈيئر ولی نے کہا کہ کوشش ہے کہ سہ ماہی ميٹنگ اچھے ماحول ميں ہو اور تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کيا جائے۔

ای پیپر دی نیشن