لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک کرنےکیلئےتمام جماعتوں کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفی منظور نہ کرنا مفاہمتی سیاست کا حصہ ہے،ایک دوسرے پر الزام لگانے سےکام نہیں چلے گا صبروتحمل، خوش اسلوبی اور جذبات سے باہر نکل کر مسائل حل کرنا ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسلحہ سابق صدرضیاالحق کی مہربانی سے آیا تاہم اس مسئلےکو بھی جہموری طریقے سے حل ہوگا