ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزارآٹھ سو تین میگاواٹ، شہروں اوردیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوزکرگیا۔

پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوارتیرہ ہزارپانچ سوانسٹھ میگاواٹ جبکہ طلب اٹھارہ ہزارتین سوباسٹھ میگاواٹ ہوگئی ہے۔ پیپکو حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہائیڈل پیداوارپانچ ہزارپانچ سوچھیاسی، تھرمل ایک ہزار نوسوتیرہ،آئی پی پیزپانچ ہزارآٹھ سوچوالیس اور کرائے کے بجلی کے گھروں سے صرف دو سو سولہ میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ کراچی کوسات سوبیس میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ دوسری جانب شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوزکرگیا ہے اورکاروباری سرگرمیاں متاثرہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشنز بھی تاخیرکا شکارہیں۔

ای پیپر دی نیشن