ماضی میں افغانستان کو تنہا چھوڑنا غلطی تھی اب انخلاء میں جلدی نہیں کرینگے: کروکر

Jul 26, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے ایف پی / ریڈیو نیوز / ایجنسیاں) افغانستان میں امریکہ کے نئے سفیر ریان سی کروکر نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے اور اعتراف کیا ہے کہ 80ءکی دہائی میں امریکہ نے افغانستان کو تنہا چھوڑ کر غلطی کی تھی جس سے خانہ جنگی پیدا ہوئی اور طالبان القاعدہ نے جنم لیا اور انہوں نے ستمبر 2001ءمیں امریکہ پر دہشتگردانہ حملے کئے‘ کروکر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ امریکہ کے عوام فوجی مداخلت‘ جانوں اور پیسوں کے ضیاع سے تنگ آ چکے ہیں لہذا افغان اپنے ملک کا کنٹرول سنبھالیں۔ گزشتہ روز کابل میں امریکی سفارتخانے کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ریان سی کروکر نے مزید کہا کہ امریکہ کا افغانستان میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ تاہم ماضی کے برعکس اس دفعہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء میں جلدی نہیں کرینگے ۔ ہمیں انخلاءکے بعد بھی طالبان کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہو گا۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے شدت پسندوں سے جنگ جاری رہیگی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ افغان عوام آگے آئیں اور ملک کا کنٹرول سنبھالیں۔
ریان کروکر
مزیدخبریں