دہشت گرد آندرے عیسائیوں کی مسلح تنظیم ”نائٹ ٹیمپلرز“ کا کمانڈر نکلا: خصوصی رپورٹ

Jul 26, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نیوز ڈیسک) ذرائع ابلاغ کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوسلو اور یتویا میں قتل عام کرنے والا دہشت گرد آندرے بیرنگ بریوک عیسائیوں کی ایک مسلح تنظیم ”نائٹ ٹیمپلرز“ کا کمانڈر برائے ناروے نکلا ہے‘ واضح رہے کہ نائٹ ٹیمپلرز صلیبی جنگوں کے دوران فلسطین میں قائم کی گئی تھی جو نہ صرف مسلمانوں کے خلاف سفاکانہ حملوں بلکہ یسوع مسیح کی مبینہ اولاد کے حفاظتی دستے میں بھی شامل رہی۔ حملوں سے 6 گھنٹے قبل ہی اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں نارویجن شدت پسند عیسائی آندرے نے اپنا پورا منصوبہ انٹرنیٹ پر جاری کر دیا تھا‘ اس کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ نائٹ ٹیمپلرز ابھی ختم نہیں ہوئے‘ یورپ میں عیسائی ریاست کے قیام کے لئے ہم نے پھر جنگ شروع کر دی ہے اور مسلح جدوجہد کا آغاز ناروے سے کر رہا ہوں‘ یورپ میں مزید حملے ہوں گے اور ہر حملے میں ایک یا دو افراد شریک ہوں گے۔ہمارے ساتھی پورے خطے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل اور ٹی وی سکائی نیوز نے نارویجن پولیس کے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نائٹ ٹیمپلرز کمانڈر آندرے سے کم از کم سات ہزار افراد انٹرنیٹ پر رابطے میں تھے اور مباحثہ کرتے تھے کہ یورپ سے کس طرح مسلمانوں اور سیکولر افراد کو نکالا جائے۔
نائٹ ٹیمپلرز کمانڈر
مزیدخبریں