لاہور (پ ر) پنجاب لاءکالج کی چوبیسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا۔ جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر جاوید اقبال، بیگم جاوید اقبال، ولید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان نے عائشہ نثار، خدیجہ فاروق اور فائزہ شہزاد کو پنجاب یونیورسٹی سالانہ امتحانات 2011ءمیں بالترتیب سال اول میں پہلی، سال دوم میں پہلی اور سال اول میں تیسری پوزیش حاصل کرنے پر میڈل اور چیک دیئے جبکہ ہونہار طالبہ صبا سلیم کو ایل ایل بی سال سوم میں پنجاب یونیورسٹی سالانہ امتحانات 2011ءمیں یونیورسٹی بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر کالج کی طرف سے کار کا انعام دیا گیا۔