انا ہزارے نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی‘ 2 ساتھیوں کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں کرپشن کے خلاف متحرک سماجی کارکن انا ہزارے نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو جیل بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔ ان کے 2 ساتھیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے آواز اٹھانے والے سماجی کارکن انا ہزارے نے حکومت پر دبا بڑھانے کےلئے بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ دھمکی دی ہے کہ اگر آئندہ 3 چار روز میں ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ شروع کیا گیا تو وہ ملک بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کر دینگے۔ انا ہزارے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی حکومت کے تقریباً15 سے 35 وزراءکرپشن میں ملوث ہیں۔

ای پیپر دی نیشن