لاہور (خبر نگار) چولستان کے پرندوں اور سائبیریا سے چولستان آنے والے پرندوں کو مناسب غذا مہیا کرنے اور ان کے مسکن کی بحالی کے منصوبے پر پاکستان آرمی ہوبارہ فاﺅنڈیشن آئندہ ماہ فضا سے صحرا میں بیج بکھیریں گی۔ یہ سلسلہ 15 برس سے جاری ہے اور پاکستان آرمی کے چھوٹے جہاز کے ذریعے اب تک 1500 کلو بیج صحرا میں بکھیرا گیا ہے جس سے صحرائی نباتات کی افزائش سے جنگلی پرندوں کو اپنی من پسند خوراک وافر مل جاتی ہے۔
چولستان میں آنےوالے پرندوں کیلئے ہوبارہ فاﺅنڈیشن صحرا میں بیج بکھیرے گی
Jul 26, 2012