لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ حکمران جماعت (ن) لیگ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا۔ حکمران جماعت کا حشر پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سے بھی بدتر ہوگا۔ گذشتہ روز پنجاب سیکرٹریٹ شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو تو ہر طرف سے فوری طورپر ریلیف مل جاتا ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں۔