اوکاڑہ+کراچی (آئی این پی+آن لائن) صدر زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا میاں منظور احمد وٹو کو ٹیلیفون ‘ صدارتی انتخاب اور آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے منظور احمد وٹو کو علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون کئے۔ منظور وٹو نے صدر زرداری کو بتایا کہ میاں رضا ربانی حالیہ صدارتی امیدواروں میں سب سے زیادہ قابل اور آئین شناس ہیں لہٰذا ان کو بلا مقابلہ صدر بنوانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ جس پر صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے میاں منظور وٹو سے اتفاق کر تے ہوئے انہیں کہا کہ وہ رضا ربانی کو صدارتی ووٹ دلوانے کے حوالے سے اپنے وسیع پارلیمانی تجربے کا بھرپور استعمال کر یں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بیرون ملک تمام ارکان اسمبلی کو 29 جولائی سے قبل پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔