خیبر پی کے حکومت کا شکیل آفریدی سمیت وفاق کے قیدیوںکو واپس بھجوانے کا فیصلہ

پشاور(نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے حکومت نے جیل میں موجود وفاق کے قیدیوں کو وفاق کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر جیل خانہ جات خیبر پی کے ملک قاسم نے کہا ہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیاجائے گا۔ قیدیوں کی وجہ سے مالی بوجھ بڑھنے کے علاوہ جیلوں میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔قیدیوں نے 2012 ءمیں 5کروڑ روپے کا کھانا کھایا ہے مالی بوجھ کے باعث قیدیوں کو وفاق کے حوالے کر رہے ہیں۔سمری تیار کرکے گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔خیبر پی کے کی جیلوں میں ایک ہزار تک وفاقی قیدی موجود ہیں۔ڈاکٹر شکیل آفریدی بھی وفاقی قیدیوں میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...