لاہور: لاکھوں کے ڈاکے، فیروزوالا: مزاحمت پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

Jul 26, 2013

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے غالب مارکیٹ میں احسان قمر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالیت، ٹاﺅن شپ میں سجاد کے گھرسے 10 لاکھ روپے مالیت، ہنجروال میں سرتاج صفدر کے گھرسے 9 لاکھ روپے مالیت، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں نصیر کے گھر سے7 لاکھ روپے مالیت، نشتر کالونی میں جہانگیر کے گھر سے 6 لاکھ، گرین ٹاﺅن میں اویس کے گھر سے5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ فیصل ٹاﺅن کے علاقہ اکبر چوک میںخلیل اپنی فیملی کے ہمراہ مقامی بنک سے 6 لاکھ روپے نکلوا کر باہر نکلا تو دو ڈاکوﺅں نے اس سے رقم لوٹ لی۔ ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن میں اویس کی فیملی سے 8 لاکھ روپے مالیت، غازی آباد میں عمرگل کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت، فیکٹری ایریا میں خورشید سے کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے گلبرگ میں اقرار سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں دانیال سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہرٹاﺅن میں شفقت سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں عثمان کے میڈیکل سٹور میںگھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، باٹاپور میں عرفان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں فرید سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں شبیر محمد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں مبشر سے 86 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں عاطف سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں شبیر سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں علی سے 67 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں اصغر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن سے نعمان، ڈیفنس اے سے عاطف، گرین ٹاﺅن سے عابد کی کارےں، شادمان سے گوجرانوالہ کے رہائشی ابرار شاہ کا کےری ڈبہ جبکہ گرین ٹاﺅن سے طاہر، پرانی انارکلی سے وقاص، اقبال ٹاﺅن سے حمزہ، فیکٹری ایریا سے عامر، وحدت کالونی سے ناصر، مزنگ سے اکرم، غازی آباد سے الیاس، لوئرمال سے احسن، شادمان سے علی، مسلم ٹاﺅن سے نواز، نشتر کالونی سے طارق، گلشن راوی سے علی رضا، لٹن روڈ سے احسن اقبال، مزنگ سے خلیل، مغلپورہ سے اویس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر لاہور شرقپور روڈ پر فیض پور کے قریب ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر دکان لوٹ لی۔ ڈاکو¶ں نے تعاقب کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کر دی۔ گولی ویگن سوار خاتون شمیم اختر بی بی کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ فیض پور کے قریب عتیق نامی جنرل سٹور بنا رکھا ہے، دو ڈاکو سٹور پر گھس آئے جنہوں نے اسلحہ تان کر دکاندار سے نقد رقم لوٹ لی۔ فرار ہونے پر دکاندار کے شور پر لوگوں نے ڈاکو¶ں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ویگن سوار خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکو¶ں نے مزاحمت پر گولی مار کر موٹرسائیکل سوار عمران کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزیدخبریں