ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جمشید دستی کا موٹر وے پر چالان

Jul 26, 2013

اسلام آباد (نامہ نگار) موٹر وے پولےس نے ٹرےفک قوانےن کی خلاف ورزی پر اےم اےن اے جمشےد دستی کا صوابی مےں چالان کردےا ۔ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی کو موٹر وے پولےس نے ٹرےفک قوانےن کی خلاف ورزی پر صوابی کے نزدےک روکا تو انہوں نے ٹرےفک اہلکاروں سے الجھنا شروع کردےا اور انہےں ڈراےا دھمکاےا تاہم پولےس نے انہےں کہاکہ خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا، موٹر وے پولےس نے جمشےد دستی کا 750 روپے کا چالان کردےا۔

مزیدخبریں