لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزےر آبپاشی مےاں ےاور زمان اور ممبران صوبائی اسمبلی رانا ارشد، خرم گلفام، خرم اعجاز چٹھہ اور ےعقوب ندےم سےٹھی نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) کے صدارتی امےدوارسےد ممنون حسےن انتہائی موزوں اور غےرمتنازعہ شخصےت کے حامل ہےں۔ فےصلے پر وزےراعظم محمد نواز شرےف اور وزےراعلیٰ شہباز شرےف کو خراج تحسےن پےش کرتے ہےں۔ اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی دعاو¿ں سے ممنون حسین بھاری اکثرےت سے کامےاب ہونگے اور صدر مملکت منتخب ہو کر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمےت، خودمختاری اور آئےن پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرےں گے۔ ےہ بات انہوں نے صدارتی الےکشن کے سلسلے مےں ضلع شےخو پورہ، قصور اور ننکانہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرنے کے حوالے سے اجلاس کے دوران کہی۔
”ممنون حسین غیر متنازعہ ہیں، بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے“
Jul 26, 2013