سابق دور میں اقتدار پر مسلط ٹولے نے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال دیا: ناہید خان

سابق دور میں اقتدار پر مسلط ٹولے نے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال دیا: ناہید خان

Jul 26, 2013

اوکاڑہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں اقتدار پر مسلط ٹولے نے پارٹی کا جنازہ نکال کر رکھ دیا پیپلز پارٹی کی اصل شکل کو مسخ کر کے پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکنان اور جیالوں کو زندہ درگور کر دیا گیا پارٹی سربراہان کے رویوں اور غیر معروف چہروں کے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں سے جیالوں اور پارٹی کاکنان کی ”رگ رگ“ میں بسی پارٹی کی محبت آہستہ آہستہ دم توڑتی گئی ۔ حقیقی کارکنان کی امیدوں کا محور مرکز بلاول بھی خاموش ہے اگر یہی حالات برقرار رہے تو قومی الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مخالفین پیپلز پارٹی کو ”دھول چٹا“ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے نظریاتی کارکنان کے ہمراہ میڈیا سنٹر کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید خان نے کہا کے ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے پیپلز پارٹی کو از سر نو منظم کیا جائے اور حقیقی کارکنان اور ماضی میں قربانیاںدینے والوں کو پارٹی چلانے کے اختیارات سونپے جائیں بصورت دیگر پارٹی کو ڈی ریل ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا انہوں نے کہا کے صدارتی انتخاب میں ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو بھی مد نظر رکھنا نا گزیر ہے۔
ناہید خان

مزیدخبریں