ریل کار کے کرایوں میں کمی کی تاریخ 25رمضان تک بڑھا دی گئی

راولپنڈی (اے پی پی) ریلوے کے ڈویثرنل کمرشل آفیسر عثمان انور نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے کرایوں میں کمی کی تاریخ کو بڑھا کر 25رمضان تک کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ اس سے ایک طرف ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہو گا اور دوسری جانب مسافروں کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میںیلوے سے کرپشن کا خاتمہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گا تو قومی معیشت میں اضافہ ہو گا ۔وفاقی وزیر ریلوے کی خواہش ہے کہ ریلوے کو ترقی اور اسے اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...