میٹرک کے نتائج کا اعلان‘ لاہور بورڈ 66.36 ‘ گوجرانوالہ میں 70.53 فیصد طلبہ کامیاب

لاہور+گوجرانوالہ+فیصل آباد (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نمائندگان) پنجاب میں مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 66.36 فیصد، گوجرانوالہ میں 70.53 فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ کے امتحانات میں 67.09، سرگودھا میں 66 فیصد، ساہیوال بورڈ میں 61 فیصد، بہاولپور بورڈ میں 64.62فیصد، ملتان بورڈ میں کامیابی کی شرح 66.51 فیصد رہی۔ طالبات بازی لے گئیں۔ لاہور میں سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحان میں 210145 کل امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 138531 طلباءنے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 66.36% رہا۔ لاہور بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ میں 106984امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 86107 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسی طرح سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 80.78% رہا جبکہ آرٹس گروپ میں 103161 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 52424 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 51.30% رہا۔ امیدواروں کو میڈل اور کیش پرائز دینے کے لئے الحمرا ہال نمبرII میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی میاں حمزہ شہباز شریف ایم این اے تھے۔ تقریب میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرحان عزیز خواجہ نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین لاہور بورڈ محمد نصراللہ ورک نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ لاہور بورڈ میں مجموعی طورپر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی کائنات اکرم کو 20,000/- روپے نقد انعام کے ساتھ لیپ ٹاپ اور گولڈ میڈل بھی دیا گیا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کو سلور اور براﺅنز میڈلز کے ساتھ بالترتیب 15,000/- اور 10,000/- روپے نقد انعام بھی دئیے گئے جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباءو طالبات کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ حمزہ شہباز شریف نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءطالبات میں انعامات تقسیم کئے اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی۔ حمزہ شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کرنے والے طلبا و طالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور ہمارا روشن مستقبل ہیں، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پوزیشن ہولڈرز کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ہمارے 35 لاکھ بچوں نے 12 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ باصلاحیت اور ذہین بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان کی ضروریات پوری کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس سال میٹرک کے پوزیشن ہولڈرزکے لئے مری میں ایک ہفتے کی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میںملک وقوم کی طاقت اور پہچان بنانے کے لئے انہیں تعلیم کے ہتھیار سے مسلح کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی جہاں سے ٹریننگ کی عالمی معیار کی سہولیات کی بدولت شاندار کھلاڑی تیار ہو کر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قومی مسائل پر سیاست چمکانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔ ہماری قیادت ہر قیمت پر ملکی مسائل حل کرے گی۔ گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 190536 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 134389 پاس اور 56147 فیل ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 70.53 فیصد رہا جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بورڈ کیمپس میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے افتخار چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے گرانقدر انعامات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے طلبہ میں مثبت مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ زرداری ٹولہ ڈاکوﺅں کا ٹولہ تھا۔ ہمیں اپنے اندر ایثار، حب الوطنی اور اخلاقی اقدار کو بیدارکرنا ہوگا۔ ہماری قوم بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ آج ہمیں حقیقی معنوں میں قائداعظم جیسی ذہانت اور دیانت کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فرحان عبادت نے کہا کہ محض پوزیشن حاصل کرنا ہی کافی نہیں بلکہ مطالعہ کو مسلسل عادت بنا کر ہم اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ بورڈ ٹاپر کو لیپ ٹاپ اور 20 ہزار کیش ایوارڈ، سیکنڈ کو میڈل اور 15 ہزار اور تھرڈ کو میڈل اور 10 ہزار نقد انعام دیا گیا۔ فےصل آباد بورڈ آف اےجو کےشن کے نتائج کے مطابق امتحانات مےں مجموعی طور 133277 امےدواروں نے شرکت کی، جن مےں سے 89409 امےدوار کا مےاب رہے اسی طرح سے امتحانات مےں کامےابی کا شرح تناسب 67.09 فےصد رہا، پوزےشن ہولڈرز طلبا ءو طالبات مےں انعامات بھی تقسےم کئے گئے۔ سرگودھا بورڈ میں امتحان مےں کل 76142 طلباءو طالبات نے حصہ لےا جن مےں سے 52276 کامےاب قرار پائے ےو کامےابی کا تناسب66 فےصد رہا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کشن ساہیوال کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا۔ امتحان میں 58865 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 38420 امیدوار ریگولر اور 20445 امیدواروں نے پرائیویٹ حیثیت سے امتحان میں شرکت کی۔ محموعی طور پر کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر لیں۔ کامیابی کا تناسب 64.62 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 68 ہزار 332 طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 44 ہزار 154 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تعلیمی وبرڈ ملتان کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 82215 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 61332 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح امتحان میں کامیابی کی شرح 66.51 فیصد رہی۔ علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کی میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتیجہ کی تقریب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران کی ہنگامہ آرائی کے باعث شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...