سڈنی (اے پی پی)آسٹریلوی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کی طرف سے نومولود برطانوی شہزادے کو مگرمچھ کے بچے کا منفرد تحفہ دیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان ریاستی دارالحکومت ڈارون کی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا۔ اعلان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ جلد نیو ساﺅتھ ویلز کا دورہ کرینگے۔