بیت المقدس کی متنازعہ حیثیت تسلیم‘ امریکی عدالت نے بش دور کا پاسپورٹ قانون مسترد کر دیا

 واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی وفاقی اپیل کورٹ نے اسرائیلی مقبوضہ شہر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرتے ہوئے سابق امریکی صدر بش کے دور میں جاری پاسپورٹ قانون کو رد کر دیا ہے۔ وفاقی اپیل کورٹ کے فیصلے کے مطابق”یوروشلم“ میں پیدا ہونے والے امریکی شہریوں کے پاسپورٹ میں جائے پیدائش یروشلم نہیں لکھی جا سکے گی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی سٹیٹ کولیمبیا میں قائم وفاقی عدالت برائے اپیل کے تین ججوں پر مشتمل پینل کی جانب سے جاری کئے جانے والے متفقہ فیصلے میں اس دیرینہ امریکی خارجہ پالیسی کی متعلقہ شقوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن