کراچی(آئی این پی) گیلپ پاکستان کی طرف سے کئے گئے ملک گیر سروے میں 43 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرناچاہئے، جبکہ 36 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں ایوان میں سخت اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 21 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔