پاکستان اور چین کے کوہ پیماوں نے موزتاغ عطا چوٹی سر کرلی

Jul 26, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) پاک چین دوستی مہم کے تحت پاکستان اور چین کے کوہ پیماو¿ں نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں 7 ہزار 546 میٹر بلند موزتاغ عطا چوٹی سر کر لی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ مہم جوئی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ایک ماہ قبل 22 جون کو دہشت گردوں کی جانب سے نانگا پربت کے بیس کیمپ پر قتل ہونے والے 2 چینی کوہ پیماو¿ں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ رحمت اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی کوہ پیماو¿ں کی ٹیم 5 چینی کوہ پیماو¿ں کے ہمراہ کیمپ نمبر 3 سے آدھی رات کو چوٹی سر کرنے روانہ ہوئی اور بدھ کی صبح 7 بجے موزتاغ عطا چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پاکستانی کوہ پیماو¿ں میں رحمت اللہ، ڈاکٹر نوید اقبال اور احمد مجتبیٰ شامل تھے تاہم احمد مجتبیٰ ہوا کے شدید دباو¿ اور موسم کی سختی کو برداشت نہ کر سکے اور انہیں مہم چھوڑ کر واپس آنا پڑا۔

مزیدخبریں