اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراکی تقرری رد کردی

Jul 26, 2014

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری روکدی، معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باوجود آسامی مشتہر کرنے پر وفاق سے جواب طلب کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا کی آسامی مشتہر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی۔ درخواست سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود تیئس جولائی کو قومی اخبارات میں چیئرمین پیمرا کے تقرر کی آسامی مشتہر کی گئی۔ کیس کے فیصلے تک آسامی مشتہر کرنے کا اقدام درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کا اشتہار جاری کر کے توہین عدالت کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کے تقرر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین پیمرا

مزیدخبریں