دلیپ کمار کے گھر کی مالیت کا فیصلہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائیگا

Jul 26, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے دلیپ کمار کی رہائشگاہ کو قومی ورثہ قرار دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن سیکرٹری آرکیالوجی اعظم خان نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن انٹکوئٹی ایکٹ 1927ء کے تحت جاری کیا۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی صمد خان نے کہا ہے کہ مقصد دلیپ کمار کی رہائشگاہ کو محفوظ کرنا ہے۔ دلیپ کمار کی رہائش گاہ کی تعمیر و مرمت پر بھی مکمل پابندی ہے۔ رہائشگاہ کی مالیت کا فیصلہ حکومت مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کریگی۔ قومی ورثہ قرار دینے کے بعد پراپرٹی ڈیلروں کی نظریں گھر کی خریدوفروخت پر لگی ہوئی تھیں۔ پراپرٹی ڈیلروں کے درمیان ساز باز کے بعد مکان کی قیمت 9 کروڑ تک پہنچا دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مکان کی قیمت ڈیڑھ سے 2 کروڑ بنتی ہے۔
دلیپ کمار گھر

مزیدخبریں