گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میٹرک کے سالا نہ امتحان میں مجموعی طور پر پہلی تین پو زیشنیں حا صل کرنیوالی طالبات نے قائد اعظمؒ کو آئیڈیل شخصیت اور شر یف برادران کو پسندیدہ سیاستدان قرار دیدیا۔ تفصیل کے مطا بق میٹرک امتحان میں اول پو زیشن حا صل کر نیوالی ردا مر یم،دوئم پو زیشن ہو لڈر کشف ظفر اور سوئم پو زیشن حاصل کر نیوالی ہا دیہ اختر کی آئیڈیل شخصیت قائداعظمؒ اور پسند یدہ سیاستدان شر یف برادران ہیں۔ علاوہ ازیں پوزیشن حا صل کر نیوالی تین طالبات اور ایک طالب علم نے اپنے کیش پر ائز آئی ڈی پیز کے فنڈ میں جمع کر وانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطا بق پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طا لبات ردا مریم نے 20 ہزار روپے ،کشف ظفر نے 15 ہزار روپے‘ ہادیہ اختر نے 10 ہزار روپے اور طا لبعلم ذوالقرنین شوکت نے 20 ہزار روپے کے کیش پرائز متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد کیلئے دینے کا اعلان کیا۔ اس مو قع پر ہال میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر تمام کیش پرائز آئی ڈی پیز کو دینے والی طالبات اور طالب علم کو خوب داد دی۔
پوزیشن ہولڈرز
قائد اعظمؒ آئیڈیل شخصیت، شریف برادران پسندیدہ سیاستدان ہیں، گوجرانوالہ کی پوزیشن ہولڈرز
Jul 26, 2014