پاکستان اور بھارت تعلقات بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کریں: امریکہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) امریکہ نے پاکستان، بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تعلقات بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ نائب ترجمان محکمہ خارجہ میری ہاف نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ پاکستان، بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امریکہ اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرے گا۔ پاکستان بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات پچیس اگست کو ہو رہے ہیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور دو برس قبل تعطل کا شکارہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے بھی دونوں ممالک کو اس حوالے سے باہم مل کر کام کرنے کیلئے زور دیتا رہا ہے۔ یہ اب ان پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے مل کر کام کریں۔
امریکہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...