وفاقی ٹیکس محتسب، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمشن نے صدر کو سالانہ رپورٹس پیش کردیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو ٹیکس دہندگان کی شکایات اور مشکلات کے جلد ازالے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ صدر گزشتہ روز ایوان صدر میں وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرئوف چودھری سے بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔ صدر نے وفاقی ٹیکس محتسب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محتسب کے ادارے کا کام ٹیکس نادہندگان سے انتظامی خرابیوں کی وجہ سے جو ناانصافیاں ہوتی ہیں ان کے جلد سے جلد ازالے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ ٹیکس محتسب نے اس رپورٹ میں صدر کو بتایا کہ گزشتہ برس ٹیکس محتسب کو 1848 شکایات موصول ہوئی تھیں جس میں سے 1438 شکایات کا ٹیکس دہندگان کے حق میں فیصلہ کیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ملک آصف حیات نے بھی ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کو 2013ء سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔ کمیشن کی رپورٹ میں ادارے کی ذمہ داریوں اور کارکردگی کا تذکرہ موجود ہے۔ صدر نے پبلک سروس کیلئے اہل اور میرٹ پر افراد کے انتخاب کی تعریف کی۔
صدر/ رپورٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...