اسلام آباد، کراچی میں بارش، لاہور میں موسم آبرآلود رہا

لاہور/اسلام آباد/کراچی (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت  سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، کراچی میں  بونداباندی جبکہ لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری  رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ساہیوال ، فیصل آباد ڈویژن ، کشمیر اور خیبر پی کے  میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی۔جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں ابرکرم کی بوندوں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ کراچی میں بھی بوندا باندی سے موسم حسین ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، تھر، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور عمرکوٹ میں مطلع ابرآلود رہا اور ہلکی بارش  ہوئی ۔ لاہور میں بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ساہیوال ، فیصل آباد ڈویژن ، کشمیر اور خیبر پی کے میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، گلگت بلتستان ، ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بارش

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...