لاہور میں 7 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی

Jul 26, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ڈینگی وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔ محکمہ صحت پنجاب ذرائع کے مطابق اقبال ٹائون کے رہائشی سات سالہ بچے اسجد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جو شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 8ہو گئی۔
ڈینگی مریض

مزیدخبریں