مجید نظامی مجاہد پاکستان‘ لیاقت علی خان نے اعزازی شمشیر عطا کی

لاہور (خصوصی رپورٹر) معروف صحافی اور نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف 3 اپریل 1928ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا۔ وہ چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقتس لاہور/ راولپنڈی/ اسلام آباد/ کراچی/ ملتان ایڈیٹر انچیف، دی نیشن لاہور، اسلام آباد اور کراچی مینجنگ ڈائریکٹر وقت نیوز تھے۔ وہ چیف ایڈیٹر ویکلی فیملی میگزین لاہور، چیف ا یڈیٹر ماہنامہ پھول لاہور، مینجنگ ڈائریکٹر ندائے ملت (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور، ممبر انٹر نیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ، ممبر نیشنل جیو گرافیکل سوسائٹی واشنگٹن (یو ایس اے) چیئرمین پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان، سابق سیکرٹری جنرل مرکزیہ مجلس اقبال، سابق چیئرمین ایوان اقبال اتھارٹی لاہور، سابق صدر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، سابق صدر کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، چیئرمین نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن، ٹرسٹی کارکنان تحریک پاکستان ٹرسٹ بھی تھے۔ انہیں حکومت پاکستان سے متعدد اعزازات بھی ملے جن میں ستارہ امتیاز، ستارہ پاکستان، نشان امتیاز، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔ حال ہی میں انہیں انکی بطور صحافت خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈ گری ملی تھی۔ مجید نظامی نے بطور طالبعلم اسلامیہ کالج لاہور سے تحریک پاکستان میں متحرک طور پر حصہ لیا۔ انہیں مجاہد پاکستان کا خطاب ملا۔ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں لیاقت علی خان نے انہیں اعزازی شمشیر عطا کی تھی۔ وہ کارکنان تحریک پاکستان کے ٹرسٹی بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ چیئرمین نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن تھے۔ وہ گذشتہ 50 سال سے پریس کی آزادی کے لئے سرگرم تھے۔  نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کے انتقال کے بعد مجید نظامی نے شعبہ صحافت میں قدم رکھا۔ وہ پاکستان میں کسی بھی اخبار کے سب سے زیادہ دیر تک رہنے والے ایڈیٹر تھے۔ فروری 2012ء میں انہوں نے بطور ایڈیٹر گولڈن جوبلی منائی۔ ان کی زیرسرکردگی روزنامہ نوائے وقت گروپ اور پبلی کیشنز بنا جس میں دی نیشن، دو ہفتہ وار میگزین، ماہنامہ پھول اور وقت نیوز شامل ہیں۔ ان کی رحلت سے تاپناک صحافت کے ایک عہد کا اختتام ہو گیا جس کا جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل جہاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...