کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس وجنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(نمائندہ نوائے وقت)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی نے   میٹرک سائنس وجنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2014 اور سماعت سے محروم طلباء و طالبات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کے ناموں کا اعلان کردیا ۔میٹرک سائنس گروپ میں مروہ تنویر نے پہلی پوزیشن 796نمبر لے کر حاصل کی جن کا تعلق عثمان پبلک اسکول کیمپس 6،C-26،بلاک Jنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔ ماہ نور رحمان نے دوسری پوزیشن 789نمبر لے کر حاصل کی ان کا تعلق بھی عثمان پبلک اسکول کیمپس 6،C-26،بلاک Jنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔  محمد انس غنی نے بھی دوسری پوزیشن 789نمبر لے کر حاصل کی ان کا تعلق میٹرو پولیٹن اکیڈمی نمبر 1،B-33/13ایف بی ایریا،کراچی سے ہے ۔  سعد خالد نے 785نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ان کا تعلق کلثوم بائی ولیکا سی اے اے ماڈل اسکول اینڈ کالج ،کراچی سے ہے۔میٹرک جنر ل گروپ  میںحافظہ اثنا صدیقی نے 785نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔ حافظہ  لُبابہ مستقیم  نے 780نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ان تعلق بھی  اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے ۔ حافظہ حانیہ وقاص نے 766نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ان تعلق بھی  اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول F-108بلاک Bنارتھ ناظم آباد ،کراچی سے ہے اور ۔سماعت سے محروم امیدوار  محمد احمد خان نے 737نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق دیوا اسکول فار دی ڈیف ST-9، بلاک ۳گلشن اقبال ،کراچی سے ہے ۔  بینش نے 729نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق ابصہ اسکول فار دی ڈیف 26-C،نیشنل ہائی وے کورنگی روڈڈی ایچ اے II ،کراچی سے ہے ۔  ارتصام بابر خان نے720نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جن کا تعلق دیوا اسکول فار دی ڈیف ST-9، بلاک ۳گلشن اقبال ،کراچی سے ہے ۔

ای پیپر دی نیشن