الزامات درست تھے، ہم ثابت نہیں کرسکے، افتخار چودھری کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا: حامد خان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ الزامات غلط نہیں تھے تاہم ثابت نہیں ہوسکے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا معاملے سے تعلق نہیں تھا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے الزامات درست تھے لیکن ہم ثابت نہیں کرسکے۔ افتخار چودھری کے معاملے پر میرے خیال میں عمران خان کو کسی نے غلط گائیڈ کیا جن پر الزام ثابت ہو سکتے تھے نہیں ہوسکے۔ یہ ہماری ناکامی ہوسکتی ہے۔ عمران خان کا کام الزامات ثابت کرنا نہیں الزامات ثابت کرنے والے ناکام رہے، الزامات واپس لینے کی بات طے نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن